قسط نمبر31آخری قسط
ریاض عاقب کوہلر
وہاں سے ہم ہوٹل پہنچے اپنا سامان سمیٹا، بقایاجات کی ادائی کی اور بس اڈے کی طرف چل پڑے۔ امجد شہلا کی یادوںمیں ڈوبا ہوا تھا اور گاہے گاہے مجھے بھی اپنی حالت سے آگاہ کر رہاتھا۔ جبکہ میری کیفیت عجیب سی ہو رہی تھی جسے میں فقط بوریت کا نام دے سکتا تھا۔ وہ کام جسے میں...
قسط نمبر30
ریاض عاقب کوہلر
”بھیا!.... آپ لوگ کچھ دن رک نہیں سکتا۔“ سعدیہ کی اردو سننے لائق تھی۔
امجد مزاحیہ لہجے میں بولا۔”نہیں بہن ہم نہیں رک سکتا۔ خوچہ امارا ادھر بوہت کام ہے۔“
”کچ دن تو رک سکتا ہے نا۔ پِر چلاجانا۔“ سعدیہ ملتجی لہجے میں بولی۔
”نئیں کچ دن بی نئیں رک سکتا۔“ امجد اسی کے انداز...
قسط نمبر29
ریاض عاقب کوہلر
”ماجے کیا ہو گیا ہے تمھیں؟....لزا کو یہاں لانے سے پہلے میں تمھیں یہ سب کچھ بتا چکا ہوں، اس وقت تو تُم نے اس قسم کی کوئی بات نہیں کی تھی۔“
”اس وقت بھی میں اس کے حق میں نہیں تھا، لیکن بعد میں غور کرنے پر تو یہ بات مجھے نہایت معیوب لگی۔“
”اس میں کون سی قباحت کی بات ہے۔...
قسط نمبر28
ریاض عاقب کوہلر
”ہمارے پاس آپ کو بتانے کے لیے کوئی ایسی کہانی نہیں ہے جس سے ہم آپ کے نام نہاد اندیشوں کی تصدیق کر سکیں۔“
”ہوں۔“ اس نے ایک گہری سانس لی۔ ”اس کا مطلب ہے میری ساری بکواس رایگاں گئی۔ تم لوگ لاتوں کے بھوت ہو.... باتوں سے نہیں مانوگے۔....خیر تمھاری مرضی۔“وہ جاگیردار کی طرف...
قسط نمبر27
ریاض عاقب کوہلر
کھانا کھا کر میں نے اس سے اجازت لی اور باہر آگیا۔ امجد اور عبدالمجیدگپیں ہانکنے میں مصروف تھے۔عبدالمجیدکی اردو سننے کے لائق تھی۔ مجھے دیکھتے ہی امجد چہکا۔
”کیا رہا؟“
”وہ تیار ہے، اب جناب کی مرضی معلوم کرنی ہے۔“ میرا اشارہ عبدالمجیدکے جانب تھا۔
”اسے بھی آپ ہی سمجھائیں۔...
قسط نمبر26
ریاض عاقب کوہلر
”بالکل جی.... آپ کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔“ اس نے اپنی پشت پر لٹکے چابی بکس سے رنگ میں بند چند چابیاں ہمارے جانب بڑھا دیں۔ ”یہ آپ کے کوارٹر کی چابیاں ہیں۔“
” کوارٹر تک رہنمائی کے لیے....۔“
”ہاں سر یہ تو لازمی ہے۔“اس نے قطع کلامی کی۔ ”بس آپ دو منٹ انتظار کریں بلکہ...
قسط_30کھڑکی میں کھڑی ہو یک ٹک سامنے دیکھ رہی تھی جہاں وہ دشمن جہاں موجود تھا۔اسے اپنی قربت کے رنگوں میں رنگے وہ اب اس سے دور جا رہا تھا ۔جاذب شاہ نے خود پر نگاہوں کی تپش محسوس کر سر اٹھائے کھڑکی کی جانب دیکھا تو وہ نورے سریت سے پیچھے ہوئی تھی۔۔وہ اس شخص پر اپنے جذبات عیاں کرنے کا فلحال کوئی...
قسط نمبر25
ریاض عاقب کوہلر
آنکھ کھلی تو امجددیوار سے ٹیک لگائے بیٹھا نظر آیا جبکہ سعدیہ غار کے کونے میں بے سدھ پڑی تھی اس کا مطلب تھا کہ وہ ذہنی طور پر ہم سے مطمئن ہو گئی تھی۔ غار کے اندر ہلکی ہلکی ملگجی سے روشنی پھیلی ہوئی تھی۔
”ماجے.... کیا خیال ہے، چلیں۔“
”اس مصیبت کا کیا کریں گے۔“ اس کا...
قسط نمبر24
ریاض عاقب کوہلر
دگن سے تین ساڑھے تین گھنٹے مسلسل سفر کے بعد ہم مطلوبہ مقام تک پہنچے تھے۔جنگل خیل کے راستے کی نشان دہی کرتے ہوئے طوفان خان نے پیش کش کی۔” چاہو توکچھ راستے تک ساتھ جاسکتا ہوں۔“
میں نے پوچھا۔”جنگل خیل تک گاڑی نہیں جاتی۔“
”جاتی ہے مگرلمبا چکر کاٹنا پڑے گا،یوں راستہ بہت...
قسط نمبر23
ریاض عاقب کوہلر
”تم جیسی طوائف سے شادی کرنے سے بہتر ہے بندہ کنوارہ مر جائے۔“ جواب سنے بغیر میں لمبے ڈگ رکھتا دور ہونے لگا۔
مجھے خودپر افسوس ہو رہا تھا کہ ایسی ذہنیت والی عورت کو میں کیوں گھر لے گیا تھا۔ اب اس گھٹیا عورت سے محتاط رہنے کی ضرورت تھی۔ جہاں تک میرا اندازہ تھامیر نیاز خان...
قسط نمبر2 2
ریاض عاقب کوہلر
تھوڑی دیر بعد ہم منہ پر مفلر لپیٹے انسپکٹر طاہر کے مکان کے پاس پہنچ چکے تھے۔اس کا مکان تھانے کے قریب ہی تھا۔ وہ شادی شدہ تھا اس کے بیوی بچے شہرمیں ہوتے تھے۔ وہ سنیچر کو گھر جاتا اور سوموار کی صبح لوٹ آتا۔ ہفتے کے باقی ایام وہ سرکاری مکان ہی میں گزارتا تھا۔ رشوت خور...
قسط نمبر21
ریاض عاقب کوہلر
کال کا بل چکا کے میں پی سی او سے نکل آیا۔ میر نیاز خان سے بات چیت بہت کامیاب رہی تھی۔ امید نہیں تھی کہ اتنی آسانی سے کام بن جائے گا۔ اختتامی کلمات سن کر تو مجھے یقین آگیا تھاکہ اس نے اکبر خان کا غلط سراغ نہیں دیا۔
چچا فاضل کے پاس جاکر اسےتفصیل بتائی اور رحمن خیل واپس...
قسط نمبر20
ریاض عاقب کوہلر
”اب بتائیں۔“ بیٹھک میں داخل ہوتے ہی اس نے بے صبری ظاہر کی۔
”پتا ہے انسان کا دل پر اختیار نہیں ہوتا۔“
”بالکل۔“ اس نے تائید میں سرہلایا۔
”جب پہلی بار رضیہ کو دیکھا تو دل ہار بیٹھا، گو وہ معاشی لحاظ سے برتر ہے مگر اتنا گیا گزرا میں بھی نہیں ہوں۔ ملک صاحب سے مل کر اس کا...
قسط نمبر19
ریاض عاقب کوہلر
امجد کی طرف سے اطمینان حاصل ہوتے ہی میری سوچیں چودھری اکبر کے پیچھے بھٹکنے لگیں۔وہ نامعلوم علاقے کی طرف بھاگگیا تھا۔ اسے تلاش کرنا آسان نہیں تھا۔چھپے ہوئے آدمی کو ایک شہر میں تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے توپورے پاکستان کو کون کھنگالتا،بلکہ اس کا پاکستان چھوڑنا بھی ناممکن...
قسط نمبر18
ریاض عاقب کوہلر
میںنے پچاس ہزارروپے اسلم بھائی کے حوالے کیے۔ اور انھیں کراچی کی بس میں بٹھا کر ہم واپس آگئے۔ پہلوان ہوٹل سے رحمن خیل جاتے ہوئے پولیس کی دو گاڑیاں ہمیں جنگل کی طرف جاتی نظر آئیں۔
امجدہنسا۔ ”ہماری تیز طرار پولیس کو پتا چل گیا ہے کہ جھگڑا ختم ہو چکا ہے۔“
”دفع کرو ، یہ...
قسط نمبر17
ریاض عاقب کوہلر
منظر عدالت کے کمرے کاتھا۔ وکیل صفائی نے جج سے اجازت لے کر ڈرامائی انداز میں میری کہانی شروع کی۔ مختصراور جامع انداز میں تمام تفصیلات بیان کیں۔اور انڈیا سے میری واپسی کی تاریخ تک پہنچا جو 10جنوری تھی۔
اس دوران استغاثہ کا وکیل طنزیہ انداز میں مسکراتا رہا۔ لیکن جب ثبوت کے...
قسط نمبر16
ریاض عاقب کوہلر
وہ ہر بات کا الٹا مطلب لے رہا تھا،میں نے سرکھپانا مناسب نہ سمجھا اور چپ چاپ ان کے ساتھ چل پڑا۔ تین چار پولیس والے گلی میں کھڑے تھے۔
اسی گلی میں تھوڑا سا آگے ان کی جیپ کھڑی تھی۔ مجھے جیپ میں بٹھا کر وہ چل پڑے۔ اکا دکا شناسا چہرے نظر آئے،مگر ان سے کچھ پوچھنے کی حالت میں...
قسط_29″ہم یہاں کیوں آئے ہیں؟” گاڑی کو جیولری شاپ کے آگے رکتے دیکھ شہرے نے ناسمجھی سے مامون کو دیکھاجو بنا اسکی بات کا جواب دئیے گاڑی سے اترتا اسکی جانب آیا تھا۔گاڑی کا ڈور کھول مامون نے اپنا ہاتھ شہرے کی جانب بڑھایا جو وہ آہستہ سے تھامے گاڑی سے اتری تھی۔”مامون۔۔ ہم یہاں کیوں آئے ہیں؟” اس نے ایک...
قسط نمبر15
ریاض عاقب کوہلر
ایک لمحہ ہم نگاہوں ہی نگاہوں میں ایک دوسرے کو تولتے رہے اورپھر برقی کوندے کی طرح شیش ناگ کا دایاں پاﺅںمیرے چہرے کے جانب بڑھا۔ میں نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر دفاع کیا۔ لیکن وار خطا ہونے پر شیش ناگ کی حرکت نہ رکی۔اور دائیں ٹانگ زمین پر لگتے ہی وہ پھر کی طر ح اسی ٹانگ پر...
قسط نمبر14
ریاض عاقب کوہلر
یہ میرے لیے دوسرا جھٹکا تھا، لیکن میں نے چہرے پر شناسائی کی رمک نہ آنے دی ۔
”کیا میں آپ کو جانتا ہوں؟“
اس نے دانت پیسے۔”کوبرے کا چھوٹا بھائی ہوں ،کچھ یاد آیا۔“
میں نے یاداشت کھنگالنے کی اداکاری کی۔ ”کوبرا....معذرت دوست اس نام کے کسی شخص سے واقف نہیں ہوں۔“
وہ زہر خند...