• 📚 لوو اسٹوری فورم ممبرشپ

    بنیادی ڈیل

    وی آئی پی

    5000
    تین ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    وی آئی پی پلس

    8000
    چھ ماہ کے لیے
    ٹاپ پیکیج
    👑

    پریمیم

    20000
    چھ ماہ کے لیے

Search results

  1. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    ٹھانی تھی دل میں اب نہ ملیں گے کسی سے ہم پر کیا کریں کہ ہو گئے ناچار جی سے ہم ہنستے جو دیکھتے ہیں کسی کو کسی ہم منہ دیکھ دیکھ روتے ہیں کس بے کسی سے ہم ہم سے نہ بولو تم، اسے کیا کہتے ہیں بھلا انصاف کیجیے پوچھتے ہیں آپ ہی سے ہم بیزار جان سے جو نہ ہوتے تو مانگتے شاہد شکایتوں پہ تری مدعی سے ہم...
  2. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    تجھے اب کس لئے شکوہ ہے بچے گھر نہیں رہتے جو پتے زرد ہو جائیں وہ شاخوں پر نہیں رہتے تو کیوں بے دخل کرتا ہے مکانوں سے مکینوں کو وہ دہشت گرد بن جاتے ہیں جن کے گھر نہیں رہتے جھکا دے گا تیری گردن کو یہ خیرات کا پتھر جہاں میں مانگنے والوں کے اونچے سر نہیں رہتے یقیناً یہ رعایا بادشاہ کو قتل کر دے گی...
  3. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    تمہیں جینے میں آسانی بہت ہے تمہارے خون میں پانی بہت ہے کبوتر عشق کا اترے تو کیسے تمہاری چھت پہ نگرانی بہت ہے ارادہ کر لیا گر خودکشی کا تو خود کی آنکھ کا پانی بہت ہے زہر سولی نے گالی گولیوں نے ہماری ذات پہچانی بہت ہے تمہارے دل کی من مانی مری جاں ہمارے دل نے بھی مانی بہت ہے (کمار وشواس)
  4. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    یہ آرزو تھی تجھے گل کے رو بہ رو کرتے ہم اور بلبل بیتاب گفتگو کرتے پیامبر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا زبان غیر سے کیا شرح آرزو کرتے مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے ہمیشہ رنگ زمانہ بدلتا رہتا ہے سفید رنگ ہیں آخر سیاہ مو کرتے لٹاتے دولت دنیا کو میکدے میں ہم طلائی...
  5. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں دبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں تو اپنے دل کی جواں دھڑکنوں کو گن کے بتا مری طرح ترا دل بے قرار ہے کہ نہیں وہ پل کہ جس میں محبت جوان ہوتی ہے اس ایک پل کا تجھے انتظار ہے کہ نہیں تری امید پہ ٹھکرا رہا ہوں دنیا کو تجھے بھی اپنے پہ یہ اعتبار ہے کہ نہیں...
  6. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    تم اتنا جو مسکرا رہے ہو کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو آنکھوں میں نمی ہنسی لبوں پر کیا حال ہے کیا دکھا رہے ہو بن جائیں گے زہر پیتے پیتے یہ اشک جو پیتے جا رہے ہو جن زخموں کو وقت بھر چلا ہے تم کیوں انہیں چھیڑے جا رہے ہو ریکھاؤں کا کھیل ہے مقدر ریکھاؤں سے مات کھا رہے ہو (کیفی اعظمی۔)
  7. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    آج سوچا تو آنسو بھر آئے مدتیں ہو گئیں مسکرائے ہر قدم پر ادھر مڑ کے دیکھا ان کی محفل سے ہم اٹھ تو آئے رہ گئی زندگی درد بن کے درد دل میں چھپائے چھپائے دل کی نازک رگیں ٹوٹتی ہیں یاد اتنا بھی کوئی نہ آئے (کیفی اعظمی۔)
  8. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    یہ کس طرح یاد آ رہی ہو یہ خواب کیسا دکھا رہی ہو کہ جیسے سچ مچ نگاہ کے سامنے کھڑی مسکرا رہی ہو یہ جسم نازک، یہ نرم باہیں، حسین گردن، سڈول بازو شگفتہ چہرہ، سلونی رنگت، گھنیرا جوڑا، سیاہ گیسو نشیلی آنکھیں، رسیلی چتون، دراز پلکیں، مہین ابرو تمام شوخی، تمام بجلی، تمام مستی، تمام جادو ہزاروں جادو جگا...
  9. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    آنکھوں کا تھا قصور نہ دل کا قصور تھا آیا جو میرے سامنے میرا غرور تھا تاریک مثل آہ جو آنکھوں کا نور تھا کیا صبح ہی سے شام بلا کا ظہور تھا وہ تھے نہ مجھ سے دور نہ میں ان سے دور تھا آتا نہ تھا نظر تو نظر کا قصور تھا ہر وقت اک خمار تھا ہر دم سرور تھا بوتل بغل میں تھی کہ دل ناصبور تھا کوئی تو...
  10. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    وہ جو روٹھیں یوں منانا چاہیئے زندگی سے روٹھ جانا چاہیئے ہمت قاتل بڑھانا چاہیئے زیر خنجر مسکرانا چاہیئے زندگی ہے نام جہد و جنگ کا موت کیا ہے بھول جانا چاہیئے ہے انہیں دھوکوں سے دل کی زندگی جو حسیں دھوکا ہو کھانا چاہیئے لذتیں ہیں دشمن اوج کمال کلفتوں سے جی لگانا چاہیئے ان سے ملنے کو تو کیا...
  11. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    آپ سے مل کے ہم کچھ بدل سے گئے، شعر پڑھنے لگے گنگنانے لگے پہلے مشہور تھی اپنی سنجیدگی، اب تو جب دیکھئے مسکرانے لگے ہم کو لوگوں سے ملنے کا کب شوق تھا، محفل آرائی کا کب ہمیں ذوق تھا آپ کے واسطے ہم نے یہ بھی کیا، ملنے جلنے لگے، آنے جانے لگے ہم نے جب آپ کی دیکھیں دلچسپیاں، آگئیں چند ہم میں بھی...
  12. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    آج میں نے اپنا پھر سودا کیا اور پھر میں دور سے دیکھا کیا زندگی بھر میرے کام آئے اصول ایک اک کر کے انہیں بیچا کیا بندھ گئی تھی دل میں کچھ امید سی خیر تم نے جو کیا اچھا کیا کچھ کمی اپنی وفاؤں میں بھی تھی تم سے کیا کہتے کہ تم نے کیا کیا کیا بتاؤں کون تھا جس نے مجھے اس بھری دنیا میں ہے تنہا کیا...
  13. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    کبھی کبھی میں یہ سوچتا ہوں کہ مجھ کو تیری تلاش کیوں ہے کہ جب ہیں سارے ہی تار ٹوٹے تو ساز میں ارتعاش کیوں ہے کوئی اگر پوچھتا یہ ہم سے بتاتے ہم گر تو کیا بتاتے بھلا ہو سب کا کہ یہ نہ پوچھا کہ دل پہ ایسی خراش کیوں ہے اٹھا کے ہاتھوں سے تم نے چھوڑا چلو نہ دانستہ تم نے توڑا اب الٹا ہم سے تو یہ نہ...
  14. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیا وحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا اس دل کے دریدہ دامن کو دیکھو تو سہی سوچو تو سہی جس جھولی میں سو چھید ہوئے اس جھولی کا پھیلانا کیا شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا زنجیر پڑی دروازے میں کیوں دیر گئے گھر آئے ہو سجنی سے کرو گے بہانا...
  15. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    اس بستی کے اک کوچے میں ، اک انشا نام کا دیوانہ اک نار پہ جان کو ہار گیا، یہ مشہور ہے اس کا افسانہ اس نار میں ایسا روپ نہ تھا، جس روپ سے دن کی دھوپ دبے اس شہر میں کیا کیا گوری ہے، مہتاب رخے گلنار لبے کچھ بات تھی اس کی باتوں میں، کچھ بھید تھے اس کی چتون میں وہی بھید کہ جوت جگاتے ہیں، کسی چاہنے...
  16. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا ہم بھی وہیں موجود تھے ہم سے بھی سب پوچھا کیے ہم ہنس دئیے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ ترا اس شہر میں کس سے ملیں ہم سے تو چھوٹیں محفلیں ہر شخص تیرا نام لے ہر شخص دیوانا ترا کوچے کو تیرے چھوڑ کر جوگی ہی بن جائیں مگر...
  17. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    تو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد کتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد اتنے چپ چاپ کہ رستے بھی رہیں گے لا علم چھوڑ جائیں گے کسی روز نگر شام کے بعد میں نے ایسے ہی گنہ تیری جدائی میں کئے جیسے طوفاں میں کوئی چھوڑ دے گھر شام کے بعد شام سے پہلے وہ مست اپنی اڑانوں میں رہا جس کے ہاتھوں میں...
  18. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    دشت میں پیاس بجھاتے ہوئے مر جاتے ہیں ہم پرندے کہیں جاتے ہوئے مر جاتے ہیں ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں گھر پہنچتا ہے کوئی اور ہمارے جیسا ہم ترے شہر سے جاتے ہوئے مر جاتے ہیں کس طرح لوگ چلے جاتے ہیں اٹھ کر چپ چاپ ہم تو یہ دھیان میں لاتے ہوئے مر...
  19. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    ہنسنے نہیں دیتا کبھی رونے نہیں دیتا یہ دل تو کوئی کام بھی ہونے نہیں دیتا تم مانگ رہے ہو مرے دل سے مری خواہش بچہ تو کبھی اپنے کھلونے نہیں دیتا میں آپ اٹھاتا ہوں شب و روز کی ذلت یہ بوجھ کسی اور کو ڈھونے نہیں دیتا وہ کون ہے اس سے تو میں واقف بھی نہیں ہوں جو مجھ کو کسی اور کا ہونے نہیں دیتا...
  20. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    کھلی کتاب کے صفحے الٹتے رہتے ہیں ہوا چلے نہ چلے دن پلٹتے رہتے ہیں بس ایک وحشت منزل ہے اور کچھ بھی نہیں کہ چند سیڑھیاں چڑھتے اترتے رہتے ہیں مجھے تو روز کسوٹی پہ درد کستا ہے کہ جاں سے جسم کے بخیے ادھڑتے رہتے ہیں کبھی رکا نہیں کوئی مقام صحرا میں کہ ٹیلے پاؤں تلے سے سرکتے رہتے ہیں یہ روٹیاں ہیں...
Back
Top