• 📚 لوو اسٹوری فورم ممبرشپ

    بنیادی ڈیل

    وی آئی پی

    5000
    تین ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    وی آئی پی پلس

    8000
    چھ ماہ کے لیے
    ٹاپ پیکیج
    👑

    پریمیم

    20000
    چھ ماہ کے لیے

Search results

  1. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں تو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں ہر طرف دیوار و در اور ان میں آنکھوں کے ہجوم کہہ سکے جو دل کی حالت وہ لب گویا نہیں جرم آدم نے کیا اور نسل آدم کو سزا کاٹتا ہوں...
  2. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو اسے آواز دینی ہو اسے واپس بلانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں مدد کرنی ہو اس کی یار کی ڈھارس بندھانا ہو بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو کسی...
  3. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    گنگناتے ہوئے آنچل کی ہوا دے مجھ کو انگلیاں پھیر کے بالوں میں سلا دے مجھ کو جس طرح فالتو گلدان پڑے رہتے ہیں اپنے گھر کے کسی کونے سے لگا دے مجھ کو یاد کر کے مجھے تکلیف ہی ہوتی ہوگی ایک قصہ ہوں پرانا سا بھلا دے مجھ کو ڈوبتے ڈوبتے آواز تری سن جاؤں آخری بار تو ساحل سے صدا دے مجھ کو میں ترے ہجر...
  4. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    مجھے ہر کام سے پہلے سحر سے شام سے پہلے یہی اک کام کرنا ہے تمہارا نام لینا ہے تمہی کو یاد کرنا ہے کہ جب بھی درد پینا ہے کہ جب بھی زخم سینا ہے غم دنیا سے گھبرا کر مجھے جب جام لینا ہے تمہارا نام لینا ہے تمہی کو یاد کرنا ہے تمہاری یاد ہے دل میں کہ اک صیاد ہے دل میں کوئی برباد ہے دل میں اسے آباد...
  5. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    میں خوش نصیبی ہوں تیری مجھے بھی راس ہے تو تیرا لباس ہوں میں اور میرا لباس ہے تو عجیب شے ہے محبت کے ہم کہاں جائیں تیرے پاس ہوں میں بھی میرے بھی پاس ہے تو میں نے خود کو فراموش کیا تیرے لیے عام ہے سارا جہاں میرے لیے خاص ہے تو بند ہونٹوں پر میرے ریت جمی جاتی ہے میرے پاس ہے پھر بھی میری پیاس ہے تو...
  6. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    (فیض احمد فیض) سبھی کچھ ہے تیرا دیا ہوا سبھی راحتیں سبھی کلفتیں کبھی صحبتیں کبھی فرقتیں کبھی دوریاں کبھی قربتیں یہ سخن جو ہم نے رقم کیے یہ ہیں سب ورق تری یاد کے کوئی لمحہ صبح وصال کا کوئی شام ہجر کی مدتیں جو تمہاری مان لیں ناصحا تو رہے گا دامن دل میں کیا نہ کسی عدو کی عداوتیں نہ کسی صنم کی...
  7. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    (​فیض احمد فیض) ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے جو لوح ازل میں لکھا ہے جب ظلم و ستم کے کوہ گراں روئی کی طرح اڑ جائیں گے ہم محکوموں کے پاؤں تلے جب دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی اور اہل حکم کے سر اوپر جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی جب ارض خدا کے کعبے سے سب بت اٹھوائے جائیں گے ہم...
  8. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں تو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں سنا ہے ربط ہے اسکو خراب حالوں سے سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اسکی سو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں سنا ہے اسکو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف تو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے...
  9. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    میری پوسٹس کو پسند کرنے کا شکریہ
  10. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے با ہزاراں اضطراب و صد ہزاراں اشتیاق تجھ سے وہ پہلے پہل دل کا لگانا یاد ہے بار بار اُٹھنا اسی جانب نگاہ ِ شوق کا اور ترا غرفے سے وُہ آنکھیں لڑانا یاد ہے تجھ سے کچھ ملتے ہی وہ بے باک ہو جانا مرا اور ترا دانتوں میں وہ انگلی...
  11. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    اُداس لوگوں سے پیار کرنا کوئی تو سیکھے سفید لمحوں میں رنگ بھرنا کوئی تو سیکھے کوئی تو آئے خزاں میں پتے اُگانے والا گلُوں کی خوشبو کو قید کرنا کوئی تو سیکھے کوئی دیکھائے محبتوں کے سراب مجھکو میری نگاہوں سے بات کرنا کوئی تو سیکھے کوئی تو آئے نئی رُتوں کا پیام لے کر اندھیری راتوں میں چاند بننا...
  12. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    شہر سنسان ہے کدھر جائیں خاک ہو کر کہیں بکھر جائیں رات کتنی گزر گئی لیکن اتنی ہمت نہیں کہ گھر جائیں یوں ترے دھیان سے لرزتا ہوں جیسے پتے ہوا سے ڈر جائیں اُن اجالوں کی دھن میں‌پھرتا ہوں چھب دکھاتے ہی جو گزر جائیں رین اندھیری ہے اور کنارہ دور چاند نکلے تو پار اتر جائیں ​ (ناصر کاظمی)
  13. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    مجھے کیوں نہ آوے ساقی نظر آفتاب الٹا کہ پڑا ہے آج خُم میں قدحِ شراب الٹا عجب الٹے ملک کے ہیں اجی آپ بھی کہ تُم سے کبھی بات کی جو سیدھی تو ملا جواب الٹا چلے تھے حرم کو رہ میں، ہوئے اک صنم کے عاشق نہ ہوا ثواب حاصل، یہ ملا عذاب الٹا یہ شب – گذشتہ دیکھا کہ وہ کچھ خفا ہیں گویا کہیں حق کرے کہ ہووے...
  14. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    حال کُھلتا نہیں جبینوں سے رنج اُٹھائے ہیں کن قرینوں سے رات آہستہ گام اُتری ہے درد کے ماہتاب زینوں سے ہم نے سوچا نہ اُس نے جانا ہے دل بھی ہوتے ہیں آبگینوں سے کون لے گا شرارِ جاں کا حساب دشتِ امروز کے دفینوں سے تو نے مژگاں اُٹھا کے دیکھا بھی شہر خالی نہ تھا مکینوں سے آشنا آشنا پیام آئے اجنبی...
  15. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    اوجھل سہی نگاہ سے ڈوبا نہیں ہوں میں اے رات خبردار کے ہارا نہیں ہوں میں درپیش صبح و شام یہی کشمکش ہے اب اس رب کا بنوں میں کیسے کے اپنا نہیں ہوں میں مجھکو فرشتہ ہونے کا دعوا نہیں مگر جتنا برا سمجھتے ہو اتنا نہیں ہوں میں اس طرح پھیر پھیر کے باتیں نہ کیجئے لہجے کا رخ سمجھتا ہوں بچا نہیں ہوں میں...
  16. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    غبارِ طبع میں تھوڑی بہت کمی ہو جائے تمھارا نام بھی سُن لوں تو روشنی ہو جائے ذرا خیال کرو، وقت کس قدر کم ہے میں جو قدم بھی اُٹھا لوں ، وہ آخری ہو جائے قیامتیں تو ہمیشہ گزرتی رہتی ہیں عذاب اُس کے لئے جس کو آگہی ہو جائے گزر رہے ہیں مرے رات دن لڑائی میں میں سوچتا ہوں کہ مجھ کو شکست ہی ہو جائے...
  17. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    ہم ہیں آوارہ سُو بسُو لوگو جیسے جنگل میں رنگ و بُو لوگو ساعتِ چند کے مسافر سے کوئی دم اور گفتگو لوگو تھے تمہاری طرح کبھی ہم لوگ گھر ہمارے بھی تھے کبھو لوگو ایک منزل سے ہو کے آئے ہیں ایک منزل ہے رُوبُرو لوگو وقت ہوتا تو آرزو کرتے جانے کس شے کی آرزو لوگو تاب ہوتی تو جتسجُو کرتے اب تو مایوس...
  18. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    سسکیاں لیتی ہوئی غمگین ہواؤ، چُپ رہو سو رہے ہیں درد، ان کو مت جگاؤ، چُپ رہو رات کا پتھر نہ پگھلے گا شعاعوں کے بغیر صبح ہونے تک نہ بولو ہم نواؤ ، چُپ رہو بند ہیں سب میکدے، ساقی بنے ہیں محتسب اے گرجتی گونجتی کالی گھٹاؤ ، چُپ رہو تم کو ہے معلوم آخر کون سا موسم ہے یہ فصلِ گل آنے تلک اے خوشنواؤ ،...
  19. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    بات کرنی مُجھے مُشکِل کبھی ایسی تو نہ تھی جیسی اَب ہے تیری محفِل کبھی ایسی تو نہ تھی لے گیا چھین کے کون آج تیرا صبر و قرار بے قراری تُجھے اے دِل کبھی ایسی تو نہ تھی اُس کی آنکھوں نے خُدا جانے کِیا کیا جادو کہ طبعیت میری مائل کبھی ایسی تو نہ تھی عکسِ رُخِسار نے کِس کےہے تُجھے چمکایا تب تُجھ...
  20. Immi

    Poetry میری پسندیدہ شاعری

    اب محفلِ غزل میں غزل آشنا ہے کون؟ مانا کہ ایک ہم ہیں، مگر دُوسرا ہے کون؟ قاتل نے جب پُکارا کہ اہلِ وفا ہے کون؟ سب لوگ جب خموش رہے، بول اُٹھا ہے کون؟ تُم اپنی انجُمن کا ذرا جائزہ تو لو کہنے کو تو چراغ بہت تھے، جلا ہے کون؟ دعویٰ سُخن کا سب کو ہے لیکن تمام عُمر اک دشمنِ سخن سے مُخاطب رہا ہے کون؟ سب...
Back
Top