میں جب ہسپتال میں داخل ہوا تو چھٹے روز میری حالت بہت غیر ہوگئی۔ کئی روز تک بے ہوش رہا۔ ڈاکٹر جواب دے چکے تھے لیکن خدا نے اپنا کرم کیا اور میری طبیعت سنبھلنے لگی۔
اس دوران کی مجھے اکثر باتیں یاد نہیں۔ دن میں کئی آدمی ملنے کے لیے آتے لیکن مجھے قطعاً معلوم نہیں، کون آتا تھا، کون جاتا تھا۔ میرے...