پروفیسر داﺅد اور ان کی بیٹی شائستہ ایک دکان سے نکلے۔ ان کے ہاتھوں میں خریدی ہوئی چیزوں کے بنڈل تھے۔ سڑک کے کنارے ان کی نیلے رنگ کی کار کھڑی تھی۔ دونوں کار میں بیٹھ گئے پھر انہوں نے کار موڑ لی اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے۔ اچانک شائستہ چونک اٹھی۔
”ابا جان! ایک سرخ کار ہمارے پیچھے آرہی ہے۔“ شائستہ...