"ان سے ملیے، میڈم ملک شجاعت اور ان کی بیوی۔" سامنے 6'3" کا ایک کسرتی بدن والا سانولا سا خوبصورت شخص کھڑا تھا۔ تو یہ تھا ملک شجاعت، ملک خادم کا بیٹا۔ ملک خادم لاہور کے ایم این اے تھے اور ملک گروپ کے سی ای او اور ابھی تین ماہ پہلے ہی ان کا انتقال ہوا تھا۔ ملک گروپ کنسٹرکشن، امپورٹ-ایکسپورٹ، آٹو...