• 📚 لوو اسٹوری فورم ممبرشپ

    بنیادی ڈیل

    وی آئی پی

    5000
    تین ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    وی آئی پی پلس

    8000
    چھ ماہ کے لیے
    ٹاپ پیکیج
    👑

    پریمیم

    20000
    چھ ماہ کے لیے

Search results

  1. Story Lover

    Life Story صبر کی دیوی ۔۔۔

    پہلے تو امی کو کوئی رشتہ پسند نہ آتا تھا۔ باجی چھبیس برس کی ہو گئیں، ہر کسی نے احساس دلایا کہ تم کسی من پسند رشتے کے انتظار میں ہو۔ اگر طیبہ کی عمر اور زیادہ ہو گئی تو مناسب رشتہ ڈھونڈتی رہ جاؤ گی، اور ہاتھ ملتی رہ جاؤ گی۔اب جو رشتہ ان کو پسند آیا، وہ ہر لحاظ سے بہتر تھا۔ لڑکا پڑھا لکھا، خوبرو،...
  2. Story Lover

    Moral Story مادہ پرستی ۔۔۔

    والد ایک ہوائی کمپنی میں آفیسر تھے۔ میں اکثر ان کے ساتھ ایئرپورٹ جاتی تو ایئر ہوسٹسز مجھے بہت اہمیت دیتیں، محبت سے ملتیں اور میرا خاص خیال رکھتیں۔ ان کی وردی مجھے بے حد پسند تھی۔ میں نے بچپن ہی سے تصور میں خود کو ان ہی کی طرح ایک فضائی میزبان کے روپ میں دیکھنا شروع کر دیا تھا۔ہم ایک خوشحال...
  3. Story Lover

    Afsana سانجھ۔۔۔

    لالہ جی کو یہ بات کھل گئی کہ بڑھیا (لالائن) نے بال کٹوا دئیے اور ان سے پوچھا بھی نہیں۔ پچھلے مہینے ان کی بہو مائیکے گئی تھی تو اپنی ساس کو ساتھ لے گئی تھی، دلی۔ کہ ٹرین میں گود کے بچے کو سنبھالنے میں آسانی رہےگی۔ لالہ جی سے خود مایا دیوی نے پوچھا تھا ’’بہو کہہ رہی ہے دلی چلنے کے لیے، جاؤں؟‘‘...
  4. Story Lover

    Life Story فریب ِ محبت ۔۔۔

    ان دنوں ہمارے گھر میں بہت پریشانی تھی۔ والد کو ایسی بیماری لاحق تھی کہ وہ اپنی زندگی سے مایوس ہو چلے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ میں جلد اپنے گھر کی ہو جاؤں، تاکہ ان کی زندگی کا ایک بڑا بوجھ ہلکا ہو جائے۔گھر میں پریشانی اس قدر بڑھ چکی تھی کہ والد صاحب کی نہ صحت باقی رہی تھی اور نہ جمع پونجی۔ جو کچھ بھی...
  5. Story Lover

    Life Story وقت واپس نہیں آتا۔۔۔

    بیٹی جوان ہو جائے تو ماں باپ کی نیندیں اڑ جاتی ہیں۔ ایک روز خالو اور ابا جان دونوں باتوں میں مصروف تھے کہ حسنہ کا ذکر چل نکلا۔ خالو نے سرد آہ بھرتے ہوئے کہا کہ کیا بتاؤں بھائی سلیم، جب تک حسنہ کی شادی نہیں ہو جاتی، مجھے سکون کی نیند نہیں آئے گی۔ابا جان نے کہا کہ ارے، یہ کون سی پریشانی کی بات ہے؟...
  6. Story Lover

    Spy Thriller دیواروں میں دفن راز۔۔۔

    یہ کہانی ایک کان کن کی ہے جو اپنی زندگی کا ایک خوفناک واقعہ بیان کرتا ہے میں ایک کان کن ہوں۔ میں اپنی روزی کمانے کے لیے گڑھے کھودتا ہوں۔ 'کھودنا' ایک سخاوت کا لفظ ہے، سچ پوچھیں۔ میں چیزوں کو دھماکے سے اڑاتا ہوں تاکہ ہم مزید گہرائی میں جا سکیں۔ ڈرل کرو، چارج کرو، دھماکا کرو، پھر اسے باہر نکالو۔...
  7. Story Lover

    Afsana یہ رشتہ وہ پیوند ۔۔۔بانو قدسیہ

    اردو کی کلاس جاری تھی۔ پہلی قطار میں پانچ دمینتی روپ لڑکیاں اور باقی کرسیوں پر چھبیس جگت رنگ لڑکے بیٹھے تھے۔ پروفیسر صمدانی نے دیوانِ غالب میں بائیں ہاتھ کی انگشت شہادت نشانی کے طور پر پھنسائی اور گرج دار آواز میں بولا، ’’مس سرتاج سبک سرکے کیا معنی ہیں؟‘‘ جب سے سرتاج نے بی ایس سی میں داخلہ لیا...
  8. Story Lover

    Life Story خلش۔۔۔

    وہ بڑبڑا کر نیند سے جاگ اٹھی۔ اس کا سارا وجود پسینے میں شرابور تھا۔ اس نے پانی کا گلاس لبوں سے لگایا اور ایک ہی سانس میں پی گئی۔ گہری سانس بھرنے کے بعد حواس قابو میں آئے تو وہ موبائل اٹھائے باہر نکل آئی ۔ کافی دیر سوچ بچار کے بعد اس نے میسج لکھا اور بھیج دیا۔ اب اسے جواب کا انتظار تھا۔ ☆☆☆...
  9. Story Lover

    Life Story کھیل یہ محبت کا ۔۔۔

    گھر میں کافی دن سے کشیدگی چل رہی تھی۔ صائمہ بارہا اپنی ماں کے گھر جانے کی دھمکی دی چکی تھی ۔ میاں بیوی کی روز روز کی تکرار سے بچے الگ پریشان اور سہمے ہوئے رہتے تھے اور محلے والے دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح صفائی کروانے کی کوشش کرتے کرتے تھک ہار کر اب تماشا دیکھنے کے لیے ایک طرف ہو گئے تھے۔ آج...
  10. Story Lover

    Afsana جڑیں۔۔عصمت چغتائی

    سب کے چہرے فق تھے گھر میں کھانا بھی نہ پکا تھا۔ آج چھٹا روز تھا۔ بچے اسکول چھوڑے گھروں میں بیٹھے اپنی اور سارے گھر والوں کی زندگی وبال کیے دے رہے تھے۔ وہی مارکٹائی، دھول دھپا، وہی اودھم اور قلابازیاں جیسے ۱۵اگست آیا ہی نہ ہو۔ کمبختوں کو یہ بھی خیال نہیں کہ انگریز چلے گیے اور چلتے چلتے ایسا گہرا...
  11. Story Lover

    Life Story روٹی ۔۔ڈگری ۔۔اور ۔۔ایمان

    میری ماں نے اپنی بیوگی کو شرافت کی چادر میں چھپا کر ہماری پرورش کی۔ جن مشکلات سے ہمیں پالا، وہ ہم ہی جانتے ہیں۔ ہم نے ایک وقت کی روٹی کھائی، مگر پڑھائی کبھی نہیں چھوڑی۔ ہمیں یقین تھا کہ تعلیم ہی وہ واحد زینہ ہے جس کی مدد سے ہم افلاس کے جہنم کو عبور کر سکتے ہیں۔ماں کی انتھک محنت رنگ لائی اور...
  12. Story Lover

    Love Story انتظار کا زخم ۔۔۔

    عامر مجھے چاہتا تھا۔ ہم بچپن سے ایک گھر میں ساتھ پلے بڑھے اور کھیلے۔ میں دل سے اس کو پیار کرتی تھی اور اپنے دکھ سکھ دل کی ساری باتیں اسے بتاتی تھی، مگر لبوں سے کبھی اقرار نہ کیا۔ وہ بھی جانتا تھا کہ اس کی کتنی چاہت میرے دل میں ہے ، مگر وہ گھنا تھا، اپنی محبت کا اقرار نہیں کرتا تھا۔ شرارتیں ضرور...
  13. Story Lover

    Poetry بھول شاید بہت بڑی کر لی۔۔

    بھول شاید بہت بڑی کر لی ہم نے دنیا سے دوستی کر لی تم محبت کو کھیل کہتے ہو ہم نے برباد زندگی کر لی شب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا آنکھوں آنکھوں میں بات بھی کر لی عاشقی میں بہت ضروری ہے بے وفائی کبھی کبھی کر لی ہم نہیں جانتے چراغوں نے کیوں اندھیروں سے دوستی کر لی دھڑکنیں دفن ہو گئی ہوں گی دل میں...
  14. Story Lover

    Afsana پریم کہانی۔۔

    میں آج اس واقعہ کا حال سناتا ہوں۔ تم شاید یہ کہو کہ میں اپنے آپ کو دھوکا دے رہا ہوں۔ لیکن تم نے کبھی اس بات کا تو مشاہدہ کیا ہوگا کہ وہ شخص جو زندگی سے محبت کرتا ہے کبھی کبھی ایسی حرکتیں بھی کر بیٹھتا ہے جن سے سردمہری اور زندگی سے نفرت ٹپکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کو زندگی نے کچھ ایسی ایذا...
  15. Story Lover

    Afsana شکوہ شکایت۔۔۔پریم چند

    زندگی کا بڑا حصّہ تو اسی گھر میں گزر گیا، مگر کبھی آرام نہ نصیب ہوا۔ میرے شوہر دنیا کی نگاہ میں بڑے نیک، خوش خلق، فیاض اور بیدار مغز ہوں گے۔ لیکن جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے۔ دنیا کو تو ان لوگوں کی تعریف میں مزہ آتا ہے جو اپنے گھر کو جہنم میں ڈال رہے ہوں اور غیروں کے پیچھے اپنے آپ کو تباہ کئے...
  16. Story Lover

    Life Story رشتوں کا بوجھ ۔۔۔

    فضا میں ایک عجیب سا بوجھل پن طاری تھا۔ وہ ٹیرس پر ایک ستون سے ٹیک لگائے کھڑا تھا۔ موبائل فون کان سے لگا ہوا تھا اور لہجہ نہایت محتاط تھا۔میری بات غور سے سنو، ماہین! صبح آٹھ بجے واک کے لیے نکلنا ہے۔ ٹھیک آٹھ بجے۔ تمہارے گھر سے پارک کا فاصلہ صرف دس منٹ کا ہے۔ اس بار سامنے والے گیٹ سے اندر مت جانا…...
  17. Story Lover

    Life Story بچھڑے وقت کی دہلیز پر ۔۔۔۔

    میرے بھائی کا اصل نام روپ سنگھ تھا۔ ان کو بچپن میں میرے والدین نے بے سہارا اور بے یار و مددگار پایا، تو گود لے لیا۔ تب سے وہ ہمارے ساتھ تھے۔ مجھے سگی بہن سمجھتے اور میں بھی ان کو ماں جیسا ہی مانتی تھی۔روپ سنگھ کی عمر خونی بٹوارے میں چار برس اور کی بڑی بہن بسنت کور سات برس کی تھی۔ سب جانتے ہیں کہ...
  18. Story Lover

    Moral Story ایک ماں کی سزا ۔۔۔

    چار سال کی تھی جب امی اور ابو وفات پا گئے۔ میری پرورش میری سگی نانی نے کی۔ جب میں دس برس کی ہوئی، تو نانی نے میرا بیاہ کرنے کی ٹھان لی۔ حالانکہ میں نے ابھی پوری طرح شعور کی دہلیز پر قدم بھی نہیں رکھا تھا۔ میرے معصوم ذہن میں شادی کا مطلب صرف چمکیلے کپڑے پہننا، زیور سجانا اور دلہن بن جانا تھا۔شادی...
  19. Story Lover

    Afsana تماشا۔۔۔سعادت منٹو

    دو تین روز سے طیارے سیاہ عقابوں کی طرح پر پھلائے خاموش فضا میں منڈلا رہے تھے، جیسے وہ کسی شکار کی جستجو میں ہوں۔ سرخ آندھیاں وقتاً فوقتاً کسی آنے والے خونی حادثے کا پیغام لا رہی تھیں۔ سنسان بازاروں میں مسلح پولیس کی گشت ایک عجیب ہیبت ناک سماں پیش کر رہی تھی۔ وہ بازار جو صبح سے کچھ عرصہ پہلے...
  20. Story Lover

    Moral Story خلع کی قیمت ۔۔

    ان دنوں امی ابو، بھائی آفتاب کے لیے ایک اچھی لڑکی کی تلاش میں تھے۔ بھائی کو معقول ملازمت مل چکی تھی، اور اب ان کے لیے دلہن لانے کا ارمان اپنے عروج پر تھا۔ والدہ نے کئی گھر دیکھے، لیکن اپنے مطلب کی لڑکی نہ مل سکی۔ پتہ چلا کہ بہو تلاش کرنا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔امی کے کوئی اونچے آدرش نہ تھے۔ وہ...
Back
Top