شفقت دوپہرکو دفتر سے آیا تو گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے۔ عورتیں تھیں جو بڑے کمرے میں بیٹھی تھیں۔ شفقت کی بیوی عائشہ ان کی مہمان نوازی میں مصروف تھی۔ جب شفقت صحن میں داخل ہوا تو اس کی بیوی باہر نکلی اور کہنے لگی، ’’عزیز صاحب کی بیوی اور ان کی لڑکیاں آئی ہیں۔‘‘
شفقت نے ہیٹ اتار کر ماتھے کا پسینہ...