• 📚 لوو اسٹوری فورم ممبرشپ

    بنیادی ڈیل

    وی آئی پی

    5000
    تین ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    وی آئی پی پلس

    8000
    چھ ماہ کے لیے
    ٹاپ پیکیج
    👑

    پریمیم

    20000
    چھ ماہ کے لیے

Funny News مانسہرہ میں بچوں نے 95 سالہ باپ کی دوسری شادی کروا دی، دلہا خوشی سے نہال

Master Mind

Well-known member
Joined
Dec 25, 2022
Messages
1,185
Reaction score
18,192
Points
113
Location
Australia
خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع مانسہرہ میں 95 سالہ بزرگ محمد زکریا نے بچوں کی رضامندی سے دوسری شادی کر لی۔


اردو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق محمد زکریا مانسہرہ کے علاقے پکھوال چوک کے رہائشی ہیں جن کی پہلی اہلیہ 2011 میں انتقال کر گئی تھیں، پہلی اہلیہ سے ان کے 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں جن سے ان کے کئی پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محمد زکریا مانسہرہ کی کاروباری شخصیت ہیں جو فصلوں اور بیچوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں تاہم وہ پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد سے خود کو کئی برسوں سے اکیلا محسوس کر رہے تھے لہٰذا انھوں نے کئی سال قبل اپنے بچوں سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تاہم اس وقت بچوں نے والد کی اس خواہش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

محمد زکریا نے بتایا کہ کئی برسوں بعد اب ان کے چھوٹے بیٹے نے ان کے لیے دلہن تلاش کرتے ہوئے ان کی دوسری شادی کی خواہش پوری کروا دی ہے، محمد زکریا کی دوسری اہلیہ بھی بیوہ ہیں۔


رپورٹ کے مطابق عمر رسیدہ جوڑے کی شادی کی تقریب کے لیے مانسہرہ کے ہال کا انتخاب کیا گیا جہاں دلہا کو نکاح نامے پر دستخط کے وقت خوشی سے نہال دیکھا گیا۔
 

Create an account or login to read stories

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top