• 📚 لوو اسٹوری فورم ممبرشپ

    بنیادی ڈیل

    وی آئی پی

    5000
    تین ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    وی آئی پی پلس

    8000
    چھ ماہ کے لیے
    ٹاپ پیکیج
    👑

    پریمیم

    20000
    چھ ماہ کے لیے

Poetry آج کے منتخب اشعار

غم دینے والا شاد رہے، پہلوُ میں ہجومِ غم ہی سہی
لب اُن کے تبسّم ریز رہیں، آنکھیں میری پُرنم ہی سہی
گر جذبِ عِشق سلامت ہے ، یہ فرق بھی مِٹنے والا ہے
وہ حُسن کی اِک دُنیا ہی سہی، میں حیرت کا عالم ہی سہی


حفیظ ہوشیارپُوری
 
اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لے
دن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے


تنویر سپرا

 
برق بے نُور ہے، اُس رُخ کی چمَک کے آگے
عالمِ نُور کا اِنساں نہ ہُوا تھا، سو ہُوا

یار کی رُوئے کتابی کی کرُوں کیا تعرِیف
بعد قرآں کے جو قرآں نہ ہُوا تھا، سو ہُوا

پہروں ہی مصرعِ سودا ہے رُلاتا آتش
تُجھ سے اے دیدۂ گریاں نہ ہُوا تھا، سو ہُوا

خواجہ حیدرعلی آتش
 
ریت پر تھک کے گِرا ہُوں تو ہَوا پُوچھتی ہے !
آپ اِس دشت میں کیوں آئے تھے وحشت کے بغیر

عرفان صدیقی
 
حق فتح یاب میرے خُدا کیوں نہیں ہُوا
تُو نے کہا تھا، تیرا کہا کیوں نہیں ہُوا

عرفان صدیقی
 
جب حشر اِسی زمیں پہ اُتارے گئے تو پھر
برپا یہیں پہ روزِ جزا کیوں نہیں ہُوا

عرفان صدیقی
 
جو کچُھ ہُوا، وہ کیسے ہُوا، جانتا ہوں میں !
جو کچُھ نہیں ہُوا، وہ بتا، کیوں نہیں ہُوا

عرفان صدیقی
 
دینا وہ اُس کا ساغرِ مئے یاد ہے نِظام !
مُنہ پھیر کر اُدھر کو اِدھر کو بڑھا کے ہاتھ

نِظام رام پُوری
 
عجیب لوگ ہیں کیا خُوب مُنصفی کی ہے !
ہمارے قتل کو کہتے ہیں، خودکشی کی ہے

حفیظ میرٹھی
 
وہ نظراُس کی، جو ہے موجۂ صد رُوحِ حیات
مُجھ تک آئے تو، وہی تیرِ قضَا ہوجائے

لالہ و گُل پہ جو ہے قطرۂ شبنم کی بہار !
رُخِ رنگِیں پہ جو آئے تو حیا ہوجائے

اصغرگونڈوی
 

Create an account or login to read stories

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top