• 📚 لوو اسٹوری فورم ممبرشپ

    بنیادی ڈیل

    وی آئی پی

    5000
    تین ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    وی آئی پی پلس

    8000
    چھ ماہ کے لیے
    ٹاپ پیکیج
    👑

    پریمیم

    20000
    چھ ماہ کے لیے

Poetry آج کے منتخب اشعار

ہر نفس دامِ گرفتاری ہے
نَو گرفتارِ بَلا غور سے سُن

دل تڑپتا ہے کیوں آخرِ شب
دو گھڑی کان لگا، غور سے سُن

اِسی منزل میں ہیں سب ہجرو وصال
رہروِ آبلہ پا، غور سے سُن

اِسی گوشے میں ہیں سب دیر و حرم
دل صنم ہے کہ خُدا، غور سے سُن

کعبہ سُنسان ہے کیوں اے واعظ!
ہاتھ کانوں سے اُٹھا غور سے سُن

موت اور زیست کے اَسرار و رمُوز
آ مِری بزْم میں، آ غور سے سُن

ناصر کاظمی​
 
اگر غفلت سے باز آیا ، جفا کی​
تلافی کی بھی ظالم نے تو، کیا کی​

کبھی انصاف ہی دیکھا، نہ دِیدار!​
قیامت اکثر اس کُو میں رہا کی​

مومن خان مومن​​
 
کیا بتاؤں تجھے اسباب جئے جانے کے !​
مجھ کو خود بھی نہیں معلوم، کہ کیوں زندہ ہُوں​

اپنے ہونے کی خبر کس کو سُناؤں ساغر​
کوئی، زندہ ہو تو میں اُس سے کہوں زندہ ہوں​

ساغر ​​
 
اُجاڑ جنگل ، ڈری فضا، ہانْپتی ہوائیں
یہیں کہِیں بستِیاں بساؤ، اُداس لوگو

اُسی کی باتوں سے ہی طبیعت سنبھل سکے گی
کہیں سے محسن کو ڈھونڈ لاؤ، اُداس لوگو

مُحسن نقوی​
 
کیا کہوں دل نے کہاں سینت کے رکھا ہے اُسے
نہ کبھی بُھولنے پاؤں، نہ مجھے یاد آئے

میں نے حافِظ کی طرح، طے یہ کِیا ہےعابد !
٠بعد ازِیں مے نہ خورم بے کفِ بزم آرائے٠

سیّدعابدعلی عابد​
 
کہانیاں نہ سُنو آس پاس لوگوں کی
کہ میرا شہرہے، بستی اُداس لوگوں کی

نہ کوئی سمت نہ منزل، سو قافلہ کیسا
رواں ہے بِھیڑ فقط بے قیاس لوگوں کی

احمد فراز​
 

Create an account or login to read stories

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top