• 📚 لوو اسٹوری فورم ممبرشپ

    بنیادی ڈیل

    وی آئی پی

    5000
    تین ماہ کے لیے
    بہترین ڈیل
    💎

    وی آئی پی پلس

    8000
    چھ ماہ کے لیے
    ٹاپ پیکیج
    👑

    پریمیم

    20000
    چھ ماہ کے لیے

مزاحیہ شاعری

master007

Well-known member
Joined
Dec 30, 2022
Messages
842
Reaction score
5,943
Points
93
Location
World
مرد ہونی چاہیے، خاتون ہونا چاہیے
اب گریمر کا یہی قانون ہونا چاہیے

رات کو بچے پڑھائی کی اذیت سے بچیں
ان کو ٹی وی کا بہت ممنون ہونا چاہیے

دوستو! انگلش ضروری ہے ہمارے واسطے
فیل ہونے کو بھی اک مضمون ہونا چاہیے

نرسری کا داخلہ بھی سرسری مت جانئیے
آپ کے بچے کو افلاطون ہونا چاہیے

صرف محنت کیا ہے، انور کامیابی کے لئے
کوئی “اوپر“ سے بھی ٹیلیفون ہونا چاہیے

(انور مسعود)​​
 
وہ شخص جو پيسے سے محبت نہيں کرتا
احمق ہے مگر کوئي حماقت نہيں کرتا

ہم دعوت شعري سے جو کر ديتے ہيں انکار
ہم کوئي نہاري کي بھي دعوت نہيں کرتا

حالات بنا ديتے ہيں انسان کو ليڈر
بے وجہ کوئي ملک کي خدمت نہيں کرتا

استاد کلينک تو بہت اچھا ہے ليکن
ٹوٹے ہوئے شعروں کي مرمت نہيں کرتا

ليلے کو بھگانے ميں مدد گار سبھي تھے
اب کوئي بھي مجنوں کي ضمانت نہيں کرتا

دلاور فگار​
 
سر درد ميں گولي يہ بڑي زود اثر ہے
پر تھوڑا سا نقصان بھي ھوسکتا ہے اس سے

ہو سکتي پيدا کوئي تبخير کي صورت
دل تنگ و پريشان بھي ہوسکتا ہے اس سے

ہوسکتي ہے کچھ ثقل سماعت کي شکايت
بے کار کوئي کان بھي ہوسکتا ہے اس سے

ممکن ہے خرابي کوئي ہوجائے جگر ميں
ہاں آپ کو يرقان بھي ہوسکتا ہے اس سے

پڑسکتي ہے کچھ جلد خراشي کي ضرورت
خارش کا کچھ امکان بھي ہوسکتا اس سے

ہوسکتي ہيں ياديں بھي ذرا اس سے متاثر
معمولي سا نسيان بھي ھوسکتا ہے اس سے

بينائي کے حق ميں بھي يہ گولي نہيں اچھي
ديدہ کوئي حيران بھي ہوسکتا ہے اس سے

ہوسکتا ہے لاحق کوئي پيچيدہ مرض بھي
گردہ کوئي ويران بھي ہوسکتا ہے اس سے

ممکن ہے کہ ہوجائے نشہ اس سے ذرا سا
پھر آپ کا چالان بھي ہوسکتا ہے اس سے​​
 

Create an account or login to read stories

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top