جی جی بھائی آپ کی دعا ئیں۔ میں بالکل ٹھیک ہوں۔
امید ہے کہ آپ بھی خیر و عافیت سے ہونگے۔ بس ایسے ہی آہ کو تو پتہ ہے کہ روزگار بھی ضروری ہے۔ پیٹ کی آگ کو بجھانے کیلیے کچھ نہ کچھ محنت کرنا پڑتی ہے۔
اور بھائی بہت اچھے سے وہ ٹائم یاد ہے جب آپ کی وہ پہلی کہانی تھی جس کو پڑھتے پڑھتے نجانے کب وہ اپنی زندگی سے ہی مشابہ لگنے لگ گئی اور آپکو میں اکثر بولتا تھا کہ شائد آپ نے مجھ سے سن کر ہی یہ کہانی لکھ ڈالی۔ اہاہاہا۔
قسمت بھی کیا عجیب عجیب کھیل کھیلتی ہے انسان سے کہ کب کیا ہوجائے پتہ ہی نہیں چلتاہے۔ مگر ہر ٹائم سب کیلیے خیر ہی مانگنے چاہیے اور مولا اسی خیر کے بدلے ہم سب پہ بھی خیر کی کرتے ہیں۔
باقی میں آپکی ایک ایک کہانی پڑھکے ان پہ اپنی ادنٰی سی رائے لازمی دونگا یہ تو ہم ریڈرز کا بنتا بھی ہے۔
اور حنان بھائی من موجی بھائی اور بھی میرے کافی دوست انکو میرا سلام۔ اور آپ سب کو بھی بہت مس کیا۔ اور آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
خاص کر من موجی بھائی جو گاہے بگاہے رابطے میں رہے اور آپکی اور اپنی خیریت بتاتے رہے۔
لاسٹ میں آپکو بہت بہت مبارک ہو بھائی جیسے ہی آپکا پلیٹ فارم ویب سائٹ شروع ہونے پہ بہت بہت مبارک اور حنان بھائی کا دل سے شکریہ۔ اور جیسے ہی لانچ ہوں تو لازمی بتائیے گا۔
اور اب فورم کو ٹائم ٹو ٹائم وزٹ کرتا رہونگا۔ بس ایک ریکوئسٹ تھی من موجی اور حنا بھائی سے کہ میری ابھی کافی زمہ داریاں بڑھ گئی ہیں تو آپکو پتہ ہے کہ وقت ایک سا نہیں رہتا تو میری کچھ مجبوریاں بن گئی ہیں کافی بزی ہوگیا ہوں تو اگر میں روز ایکٹو نہ رہ سکوں تو پلیز مانڈ نہ کیجیے گا لیکن میں اب پھر سے فورم وزٹ کرونگا۔
ایک بار پھر سے سب کا ممنون و مشکور۔
والسلام
بلو بھائی۔